سینئر صحافی، کالم نویس اور تجزیہ کار حامد میر نے حکومت اور میڈیا کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔۔ سوشل میڈیا ایپ ایکس پر ٹوئٹ کرتے ہوئے سینئر صحافی حامد میر کا کہنا تھا کہ ’ایک طرف میڈیا پر بار بار یہ ہیڈ لائن جلوہ افروز ہوتی ہے کہ حکومت اور تحریک انصاف میں مذاکرات ہو رہے ہیں اور دھرنا ملتوی ہو جائے گا، جبکہ دوسری طرف حکومت دھرنے کو ناکام بنانے کے لیے موبائل فون سروس ملتوی کر رہی ہے‘۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ’نہ حکومت کو اپنی ساکھ عزیز ہے اور نہ ہی میڈیا کو سمجھ آ رہی ہے کہ وہ اپنے پاؤں پر کلہاڑی مار رہا ہے‘۔
Facebook Comments