bol se night shift khatam karne ka faisla

لائسنس کا ایشو،بول نیوز اور بول انٹرٹینمنٹ بند

پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے  بول نیوز اور بول انٹرٹینمنٹ کی نشریات بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔پیمرا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق  بول نیوز اور بول انٹرٹینمنٹ کو وزارت داخلہ کی طرف سے سیکیورٹی کلیئرنس جاری نہ ہونے کی وجہ سے بند کیا جا رہا ہے۔ سنہ 2017 میں ان کے لائسنس منسوخ کردیے گئے تھے تاہم معاملہ عدالت میں چلا گیا جہاں سے سنہ 2021 میں کیس کو نمٹایا گیا۔ اس دوران پیمرا کے وکیل نے واضح موقف اختیار کیا گیا تھا کہ اگر وزارت داخلہ بول نیوز اور انٹرٹینمنٹ کو سیکیورٹی کلیئرنس جاری نہیں کرتی تو ان کی نشریات چلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ پیمرا نے تمام ریکارڈ، عدالتی حکم نامہ اور وزارتِ داخلہ کی طرف سے جاری کردہ مراسلوں کا جائزہ لیتے ہوئے بول نیوز اور بول انٹرٹینمنٹ چینلز کی نشریات فور طور پر بند کرنے کا حکم دیا ہے۔ پیمرا نے مزید وضاحت کی ہے کہ بول انٹرٹینمنٹ کے لائسنس کی 15 سالہ مدت دسمبر 2021 میں ختم ہوگئی تھی لیکن اس کے باوجود انتظامیہ نے لائسنس کی تجدید کیلئے کوئی درخواست نہیں دی تھی۔دریں اثناپاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (ورکرز) کے مرکزی نائب صدر عرفان آرائیں ، ایف ای سی کے ممبر عبداللہ سروہی، عمران پاٹولی، حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس (ورکرز) کے صدر ناصرشیخ، نائب صدر عاشق ساند،جنرل سیکریٹری امجد اسلام، جوائنٹ سیکریٹری ندیم اختر، خازن عمران ملک، ممبر گورننگ باڈی، جاوید چنہ، غلام قادر توصیفی، امتیاز کھاوڑ و دیگر نے پیمرا کی جانب سے بول چینل اور بول انٹرٹمنٹ کو بند کئے جانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ نے میڈیا ہاؤسز اور میڈیا ورکرز پر مظالم کی انتہا کردی ہے۔ انہوں نے کہاکہ دورِ آمریت میں بھی اس طرح ٹی وی چینلزاور اس سے وابستہ افراد کو انتقامی کارروائی کا نشانہ نہیں بنایا گیا جتنا یہ چار ماہ کے اندر اس حکومت نے انتقامی کارروائیاں کی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ چینل کی بندش سے ہزاروں لوگوں کا روزگار وابستہ ہے جو معاشی بدحالی کا شکار ہوجائیں گے اور دوسری جانب پوری دنیا میں پاکستان کی جگ ہنسائی ہوگی کیونکہ میڈیا پر قدغن کو دنیا بھر میں انتہائی معیوب سمجھا جاتا ہے۔ انہوںنے مطالبہ کیا کہ بول چینل کی نشریات فوری طورپر بحال کی جائے۔علاوہ ازیں ڈیجیٹل میڈیا ایسوسی ایشن کے سرسرست اعلی سید برکات رضوری, چیئرمین رئوف چانڈیو, صدر سید ظاہر علی شاہ, سینیئر صدر راحت کاظمی, اسلم خان,  سیکریٹری جنرل ساجد حسین آرائیں اور خژانچی اصغر ملاٹو نے وفاقی حکومت کی ہدایات پر پیمرا کیجانب سے بول نیوز کی نشریات بندش کی شدید مذمت کرتے ہوئے اظہار تشویش کیا ہے اور بول نیوز کی انتظامیہ کیساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا یے کہ اتحادی جماعتوں کی حکومت پیمرا کا استعمال کرکے عوام میں مقبول میڈیا چینلز کو انتقام کا نشانہ بناکر عوام سے انکی اپنی مرضی کے چینل کی نشریات دیکھنے کے حق سے محروم کررہی ہے جو کہ بنیادی حقوق کی سنگین خلاف ورزی انہوں نے بول نیوز کی نشریات معطلی کو اظہار راء کی آزادی پر قدغن لگانے کے مترادف قرار دیتے ہوئے سپریم کورٹ آف پاکستان سے وفاقی حکومت اور پیمرا کے اس اقدام کا سختی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے انکا کہنا تھا کہ آج اسلام آباد ہائی کورٹ نے اداروں اور حکومت کو صحافیوں کو ہراساں نہ کرنے کا حکم دیا اور پیمرا کیجانب سے بول نیوز کی بندش سنگین ہراسگی کے زمرے میں آتی معزز چیف جسٹس پیمرا کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کرکے بول نیوز کی نشریات بحالی کا حکم دیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں