لاہور پریس کلب کے ارکان،اہل خانہ کا شوگر،گردوں کے امراض کا مفت علاج۔۔۔ 77

لاہور پریس کلب کے ارکان،اہل خانہ کا شوگر،گردوں کے امراض کا مفت علاج۔۔۔

لاہور پریس کلب اور رحمان فاو نڈیشن کے مابین کلب ممبران اور ان کے اہل خانہ کے لیے شوگر اور گردوں کے امراض کے مفت علاج کی سہولت فراہم کرنے کے معاہدہ طے پا گیاہے۔ رحمان فاو نڈیشن کے چیئرمین ڈاکٹر وقار نیاز اور دیگر عہدیداران نے لاہور پریس کلب کا دورہ کیا اور صحافی برادری کے لیے طبی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے بریف کیا۔ لاہورپریس کلب کے جنرل سیکرٹری افضال طالب اور رحمان فاﺅنڈیشن کے چیئرمین ڈاکٹر وقار نیاز نے معاہدے کے کاغذات پر دستخط کئے۔اس موقع پر لاہور پریس کلب کے جنرل سیکرٹری افضال طالب، فنانس سیکرٹری سالک نواز ممبر گورننگ باڈی رابعہ عظمت اور ظہیر عباس شیخ موجود تھے۔ ملاقات میں شوگر اور گردوں کے امراض میں مبتلا پریس کلب ممبران اور ان کے اہل خانہ کو علاج معالجے کی سہولیات بلا معاوضہ فراہم کرنے کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ڈاکٹر وقار نیاز نے کہا کہ صحافی برادری معاشرے کی آگاہی اور خدمت میں اہم کردار ادا کر رہی ہے لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری سیکریٹری افضال طالب اور دیگر عہدیداران جس طرح صحافیوں کی خدمت کر رہے ہیں وہ قابل ستائش ہے، پریس کلب ممبران اور ان کے خاندانوں کے لیے صحت کی سہولیات کی فراہمی فاو ¿نڈیشن کی ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ شوگر اور گردوں کے امراض کے حوالے سے بروقت تشخیص اور مناسب علاج انتہائی ضروری ہے، فاو نڈیشن اس سلسلے میں پریس کلب کے ممبران اور ان کے اہل خانہ کو ہر ممکن سہولت فراہم کرے گی۔ لاہور پریس کلب کے جنرل سیکرٹری افضال طالب نے وقار نیاز رحمان فاو ¿نڈیشن کی جانب سے صحافی برادری کے لیے مفت طبی سہولیات کی فراہمی کے اقدام کو سراہتے ہوئے اسے ممبران اور ان کے خاندانوں کے لیے ایک اہم فلاحی اقدام قرار دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں