KUJ dastoor shows concern

کے یو جے دستور کا اظہار تشویش۔۔۔۔

کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور) نے پولنگ عمل کے دوران میڈیا کے نمائندوں کے ساتھ نامناسب رویہ اور پیشہ وارانہ ذمہ داریوں سے روکنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ آزادی اظہار رائے پر پابندی کے مترادف ہے اور یہ کسی بھی جمہوری معاشرے کا شایان شان نہیں  ۔ کے یو جے کے صدر طارق ابوالحسن ، سیکریٹر حامد الرحمن اور مجلس عاملہ کے اراکین نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ میڈیا نمائندوں نے انتخابی عملے اور سیکورٹی عملے کے ساتھ بھرپور تعاون کیا لیکن پھر بھی ان کو پیشہ وارنہ ذمہ داریوں میں رکاوٹیں پیدا کی گئ اور ان کو ازادنہ کام نہیں کرنے دیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ پولنگ عملہ کا یہ رویہ انتخابی نتائج کو مشکوک بنادیں گے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے میڈیا کو جاری کردہ خصوصی اجازت نامے کو بھی سیکورٹی اہلکاروں نے ماننے سے انکار کر دیا اور پولنگ اسٹیشنز پر وڈیو کیمرہ استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی گئی اور خصوصی طور پر گنتی کے عمل سے بھی میڈیا کو دور رکھا گیا۔ انہوں نے کہا کہ صحافیوں کی دیگر تنظیموں سے ملکر آئندہ کا لائحہ عمل بنائیں گے ۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں