khatoon sahafi par ilzam pti rehnuma ko 3 crore harjanay ka noticekhatoon sahafi par ilzam pti rehnuma ko 3 crore harjanay ka notice

خاتون صحافی پر الزام، پی ٹی آئی رہنما کو تین کروڑ ہرجانے کا نوٹس۔۔

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس اور ایسویسی ایشن آف الیکٹرانک میڈیا ایڈیٹرز اینڈ نیوز ڈائریکٹرز ’’ایمنڈ‘‘ نے خیبر پختو نخوا کی مشیر برائے سماجی بہبود مشعال یوسفز ئی کی طرف سے جیو نیوز پشاور بیورو کی سینئر صحافی نادیہ صبوحی پر الزام تر اشی پر شدید تشو یش کا اظہار کیا ہے، اپنے علیحدہ علیحدہ بیانات میں پی ایف یو جے اور ایمنڈ نے کہا کہ گاڑی کی خبر دینے پر مشعال یوسفزئی نے نادیہ صبوحی پر الزامات لگائے، سوشل میڈیا پرمہم چلائی اور ان کی جان کو خطرے میں ڈالا ، پی ٹی آئی کے سینئر وکیل اور رہنما معظم بٹ نے بے بنیاد الزامات عائد کر کے ساکھ کو نقصان پہنچانے پر مشعال اعظم یوسفزئی کو ہتک عزت پر 3 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نادیہ صبوحی نے 1 کروڑ 73 لاکھ روپے کی گاڑی کی خریداری کی خبر پر آپ کا موقف لینا چاہا جس پر آپ نے نادیہ صبوحی پر ’بوائز‘ اور ’معظم بٹ‘ سے پیسے لینے کا الزام لگایا۔ تفصیلات کے مطابقپاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر افضل بٹ ‘ سیکرٹری جنرل ارشد انصاری اور دیگر عہد یداروں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختو خوا کی طرف سے قیمتی گاڑیاں خرید نے کی سمری مسترد ہونے کا غصہ مشعال یوسفز ئی نے ایک مستند صحافی پر نکالانہ صرف الزام تر اشی اور دھمکیوں پر اتر آئیں بلکہ سو شل میڈیا پر صحافی کے خلاف مہم چلائی ۔ پی ایف یو جے نے کہا کہ صوبائی مشیر کے پاس ثبوت ہیں تو سامنے لائیں ورنہ اسے اپنے کر توتوں پر پردہ ڈالنے کے لئے ایک پرو فیشنل جرنلسٹس پر بے بنیاد الزام عائد کرنے کو صوبائی حکومت کے خلاف سازش گردانا جائے گا ۔ یونین کے عہد یداروں نے خیبر پختو نخوا حکومت سے مشعال یوسفز ئی کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ۔ انہوں نے وفاقی وزیر داخلہ سے مشعال یوسفزئی کے خلاف سائبر کرائم کے تحت ایکشن لینے کی بھی استدعا کی ۔ بصورت دیگر پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس مشعال یوسفزئی کے خلاف اپنا لائحہ عمل طے کرے گی ۔ اپنے ایک بیان میں ایمنڈنے کہا کہ نادیہ صبوحی نے اپنے فرائض ادا کرتے ہوئے گاڑیوں کی خریداری کی سمری سے متعلق خبردی جس پر سیخ پا ہو کر مشعال یوسفزئی نے نہ صرف بے بنیاد الزامات عائد کئے بلکہ خاتون صحافی کا موبائل نمبر بھی سوشل میڈیا پر ڈال دیا جس کے بعد سے نادیہ صبوحی کو بےہودہ پیغامات اور دھمکیاں موصول ہورہی ہیں۔مشعال یوسفزئی نے خاتون صحافی کی زندگی کوبھی خطرات سے دوچارکردیا ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں