خاتون صحافی کی گاڑی چوری کرنے والے پکڑے نہ جاسکے۔۔۔ 79

خاتون صحافی کی گاڑی چوری کرنے والے پکڑے نہ جاسکے۔۔۔

لاہورپریس کلب کے گیٹ سے خاتون صحافی صائمہ نواز کی گاڑی چوری ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق صائمہ نواز نے گزشتہ رات7 بجے گاڑی پریس کلب کے باہر کھڑی کی۔8 بجکر 10 منٹ پر گاڑی وہاں موجود نہ تھی۔چور گاڑی چرا کر فرار ہو گئے،جس کی سی سی ٹی وی سامنے آ گئی،فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک چور شلوار قمیص میں ملبوس موٹر سائیکل سے نیچے اترتا ہے،چوروں نے ہیلمٹ پہن رکھے تھے،چور اتر کر گاڑی کے پاس آیا اور گاڑی کا لاک کھولا اور فرار ہو گئے۔صائمہ نواز کاکہنا ہے کہ قانونی کارروائی کے لیے تھانے درخواست دیدی ہے۔دریں اثنا خاتون صحافی کی مدعیت میں تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ایس پی سول لائنز کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی، سی سی ٹی وی فوٹیج سمیت دیگر ذرائع سے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ایس پی سول لائنز کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث ملزمان کو جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں