news channel ka pehla entertainment icon award

خاتون رپورٹر،کیمرہ مین کو حبس بیچا میں رکھنے پر احتجاج۔۔

کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی،سیکرٹری محمدرضوان بھٹی اور دیگرعہدیداروں نے ایکسپو سینٹر میں ڈاکٹر انیلاقریشی اور ان کے گارڈزکی جانب سے ٹی وی چینل 24 کی میڈیا ٹیم کو ایکسپو سینٹر میں کوریج کرنے سے روکنے اور حبس بے جا میں رکھنے کی شدیدالفاط میں مذمت کی ہے ۔کراچی پریس کلب کی جانب سے جاری مذمتی بیان میں پریس کلب کے عہدیداروں نے کہاکہ ٹی وی چینل 24 کی میڈیا ٹیم ایکسپو سینٹر میں ویکسی نیشن سینٹر کی کوریج کے لیے پہنچی تو انہیں ڈاکٹر انیلاقریشی اور ان کے گارڈزنے کیمرہ چھین کر ان کو ایک کمرے میں بند کر دیا انہیں دھمکیاں دیں اور موبائل فون بھی چھین لئے گئے۔انہوں نے کہاکہ میڈیا نمائندوں کے ساتھ اس طرح کی غنڈہ گردی ناقابل برداشت ہے سندھ حکومت ان واقعات کی روک تھام کے لیے روایتی مذمت کے بجائے ٹھوس اقدامات کرے۔انہوں نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیاکہ واقعے کی انکوائری کرائی جائے اور واقعے میں ملوث ڈاکٹر انیلا کے خلاف قانونی کارروائی کرے اورتشدد کرنے والے ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔ دریں اثنا کے یو جے ایگزیکٹو کونسل کی رکن  مقامی ٹی وی چینل کی رپورٹر اپنے کیمرہ مین آصف شفیق کے ہمراہ ایکسپو سینٹر ویکسین سینٹر کی معمول کرنے کوریج کرنے گئے تو گیٹ پر ان کو روکا گیا۔ پھر ڈاکٹر انیلا سے ملاقات کرنے کا کہا گیا۔ ثمین نواز جب ملاقات کرنے گئے تو گیٹ پر موجود عملے نے اندر سے کچھ لڑکوں کو بلا کر کیمرہ مین پر تشدد کیا اور ثمین نواز کے باہر آنے پر خاتون رپورٹر سے بھی بدتمیزی کی گئی۔ کے یو جے نے پولیس سے مطالبہ کیا ہے تشدد کرنے والے ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔ کے یو جے کے صدر اعجاز احمد اور جنرل سیکریٹری عاجز جمالی نے حکومت سندھ اور محکمہ صحت سے مطالبہ کیا ہے کہ تشدد کے واقعے میں ملوث عملے کے خلاف کاروائی کی جائے اور تشدد کرنے والوں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔ اور اس بات کی تحقیقات کی جائے کہ میڈیا ٹیم پر کس کے حکم پر تشدد کیا ہے۔ کے یو جے اس واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔ ملزمان گرفتار نہ ہوئے تو آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں