khatoon anchor ki darkhuast fia ko tehqeeqaat ka hukum

خاتون اینکرکی درخواست، ایف آئی اے کو تحقیقات کا حکم۔۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ہم نیوز کی خاتون اینکر شفا یوسف زئی کی درخواست پر ایف آئی اے کو اسد طور کے خلاف انکوائری کا حکم دے دیا۔۔عدالت نے خاتون شفا یوسفزئی کی شکایت پر ایف آئی اے کو انکوائری مکمل کر کے 30 جون تک رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔ اسد طور کے خلاف شکایت کنندہ شفا یوسفزئی خود عدالت میں پیش ہوئیں، اس موقع پر انکے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ہماری شکایت پر ایف آئی اے نے کارروائی ہی روک رکھی ہے، عدالتی استفسار ایف آئی اے حکام نے اسکی تصدیق کی جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ درخواست گزار کو طلب کرنے کیلئے کال اپ نوٹس معطل کیا تھا ، انکوائری سے نہیں روکا، ایف آئی اے شکایت ملنے پر ابتدائی انکوائری کے بعد پہلے تسلی کرے کہ کیس بنتا بھی ہے یا نہیں ، پھر انکوائری کی فائنڈنگز کے ساتھ نوٹس کر کے جواب طلب یا سمن کرے۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شفا یوسف زئی کا کہنا تھا کہ کسی کو بھی کسی خاتون کے کردار پر انگلی اٹھانے کا حق نہیں پہنچتا وہ ایسے عناصر کے خلاف لڑیں گی جو خواتین کی عزت کا خیال نہیں کرتے اور ان کی ٹرولنگ کرتے ہیں۔۔۔ واضح رہے کہ اسدعلی طور نے ہم نیوزکی خاتون اینکرپرسن شفایوسف زئی کے خلاف تین وڈیوز اپنے یوٹیوب چینل پر ڈالی تھیں جس میں ایسے الزامات لگائے تھے جنہیں خاتون اینکر پرسن گھناؤنا، جھوٹے اور بے بنیاد قرار دے رہی ہیں۔۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں