92 نیوز سے نکالی جانے والی انٹرنینشنل ڈیسک کی انٹرن نے چینل کو لیگل نوٹس بھیجا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وجہ بتائی جائے اسے کیوں نکالا گیا ، یاد رہے انٹرن خاتون 2 سال سے 92 میں کام کررہی تھی اور جاب سٹیٹس 2 سال تک انٹرن ہی رہا جس کو نائٹ شفٹ میں کام نہ کرنے پر نوکری سے نکالا گیا اور تاحال واجبات بھی ادا نہ کیے گئے ، اس کے علاوہ ایک سینئرخاتون اینکر کو جبری طور پر نوکری سے نکال دیا گیا جس پر خاتون اینکر نے بطور احتجاج آفیشل گروپ میں ایک میسیج کیا اور چینل مالک کے چہیتےایگزیکٹو پروڈیوسر آؤٹ پٹ ہیڈ کی خوب کلاس لی ہے ،خاتون اینکرکا کہنا ہے کہ اسے نکالا گیا ہے توبرطرفی کا پروانہ بھی دیاجائے۔۔ اس کے علاوہ مارننگ شفٹ کا ایگزیکٹو پروڈیوسر اور سابق شفٹ انچارج دوسرے مہینے بھی رن ڈاؤن پروڈیوسر کے ماتحت کام کررہا ہے لیکن رعب دبدبہ بھی قائم ہے، جس کی وجہ سے رن ڈاؤن پروڈیوسر بھی خاصا پریشان ہے اسے کام کہہ نہیں سکتا ، ڈرتا ہے کہ کل کو دوبارہ گبر آگیا تو اس کا کیا بنے گا۔۔
17
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل