shoaib jutt ne ghair ikhlaqi harkat ki

اسحاق ڈار نے نجی چینل کا جرمانہ عطیہ کردیا۔۔

مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے  اے آر وائی نیوز کے برطانوی چینل ’این وی ٹی وی‘ کے خلاف ہتک عزت کے مقدمے سے حاصل ہونے والی ہرجانے کی رقم غریب لوگوں کی فلاح کے لیے عطیہ کر دی۔ جیو نیوز کے مطابق این وی ٹی وی نے برطانیہ میں اسحاق ڈار کے خلاف من گھڑت خبریں نشر کی تھیں جس پر انہوں نے چینل کے خلاف برطانوی عدالت میں ہتک عزت کا مقدمہ دائر کر دیا تھا۔عدالت کی طرف سے چینل کو 85ہزار پاﺅنڈ (تقریباً 2کروڑ روپے)جرمانے کی سزا سنائی گئی تھی اور اسحاق ڈار سے معافی مانگنے کا حکم بھی دیا گیا تھا۔ ہرجانے کی یہ رقم اسحاق ڈار کے وکلاءکے بینک اکاﺅنٹ میں ٹرانسفر کر دی گئی ہے اور وکلاءنے تصدیق کی ہے کہ ان کے موکل اسحاق ڈار نے مقدمے پر اٹھنے والے اخراجات کی رقم ادا کرنے کے بعد باقی تمام رقم شریف ٹرسٹ کو عطیہ کر دی ہے۔اسحاق ڈار کی طرف سے جاری ایک بیان میں اس حوالے سے کہا گیا ہے کہ ”میں نے اے آر وائی نیوز کی طرف سے ہرجانے کی مد میں ملنے والی رقم شریف ٹرسٹ کو عطیہ کر دی ہے۔ یہ رقم غریب لوگوں کی مالی مدد اور شریف میڈیکل سٹی ہسپتال لاہور میں غریبوں کے مفت علاج کے لیے خرچ ہو گی ۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں