انڈین چینلز بند رکھیں، کیبل آپریٹرزکو پیمرا کا حکم

چیئرمین پیمرا محمد سلیم بیگ نے ریجنل آفس لاہور کا دورہ کیا۔ ریجنل جنرل منیجر عائشہ منظور وٹو نے لاہور ریجن کی لائسنسنگ ، قوانین کے نفاذ اور دیگر عملی و پیشہ ورانہ سرگرمیوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ چیئرمین پیمرا نے لاہور کے کیبل آپریٹرز کے وفد سے بھی ملاقات کی اور تلقین کی کہ اپنی نشریات کو پیمرا قوانین کے مطابق ڈھالیں اور انڈین مواد کی نشریات کو مکمل طور پر بندرکھنے کی تلقین کی۔ اس موقع پر کیبل آپریٹرز نے چیئرمین پیمرا کو ڈیجیٹلائزیشن کے حوالے سے کئے گئے اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔ چیئرمین پیمرا نے کیبل آپریٹرز کے مسائل سننے کے بعد ہر ممکن تعاون اور حل کی یقین دہانی کرائی۔

How to Write for Imran Junior website

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں