Imtiyaz Alam Left Geo News

سینیرصحافی نے بھی جیونیوز چھوڑ دیا

اینکر پرسن طلعت حسین کے بعد ایک اور سینئر صحافی و تجزیہ کار امتیاز عالم نے جیو نیوز چھوڑنے کا اعلان کردیا۔ سینئر صحافی و تجزیہ کار امتیاز عالم نے اپنے ایک ٹویٹ میں جیو نیوز چھوڑنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا ’ یکم دسمبر سے میں جیو نیوز کو چھوڑ رہا ہوں اور اس کے پروگرام رپورٹ کارڈ کا حصہ نہیں رہوں گا۔ مالی بحران کے باعث ان لوگوں پر کلہاڑا چلا جن کے نظریات پسند نہیں تھے۔ میڈیا کا شعبہ انتہائی خطرناک اور بدنام ہوچکا ہے۔میڈیا کی فحاشی اور سینسر شپ کے ساتھ قدم ملانا بہت ہی مشکل کام ہے‘۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں