whatsapp par nuqsanda links se mehfooz rehne ka feature mutarif

گروپ اب ایک ہزار سے زائد ممبران کا ہوگا۔۔۔

اب واٹس ایپ فی گروپ 1,024 شرکا کو سپورٹ کرے گا، اس فیچر پر کام شروع کر دیا گیا ہے، اور جلد صارفین اس سے مستفید ہو سکیں گے۔اگر آپ واٹس ایپ گروپس چلاتے ہیں لیکن محسوس کرتے ہیں کہ اس میں شرکا کی تعداد محدود ہونے کا بنیادی مسئلہ ہے تو آپ کے لیے اچھی خبر ہے۔کمپنی کی جانب سے گروپ کے لیے شرکا کی تعداد بڑھا کر 1,024 کی جا رہی ہے، اور اس فیچر پر کام جاری ہے، آپ کو یہ جان کر خوشی ہوگی کہ یہ فیچر جلد ہی سب کے سامنے آئے گا۔فی الحال، یہ فیچر بیٹا ٹیسٹنگ کے مرحلے میں ہے، کچھ بیٹا ٹیسٹرز اسے دیکھ رہے ہیں۔یاد رہے کہ اس سے قبل واٹس ایپ نے جون میں 512 رکنی گروپس کے لیے سپورٹ شامل کی تھی، اور اب یہ تعداد اس سے بھی دوگنی ہو گئی ہے۔اگر آپ کے پاس اینڈرائیڈ یا آئی اویس کے لئے تازہ  بیٹا موجود ہے تو آپ کو آخر کار یہ فیچر دستیاب ہو جائے گا، تاہم اگر آپ واٹس ایپ کے بیٹا ٹیسٹنگ کا حصہ نہیں ہیں، پھر بھی اطمینان رکھیں کہ یہ بالآخر چند ماہ میں تمام صارفین تک پہنچ جائے گا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں