جی این این سے 3 رپورٹرفائر، مزید کے امکان

پپو نے جی این این کی نئی انتظامیہ کی جانب سے ورکرز کو فائر کرنے کی خبر پہلے بھی دی تھی. پپو اب تازہ ترین خبر لایا ہے جس کے مطابق جی این این نے پروگرامنگ کے بعد اب لاہور بیورو سے بھی 30 جولائی کو تین رپورٹرز نکال دیئے ہیں. نکالے جانے والے رپورٹرز جن میں دو لڑکے اور ایک خاتون رپورٹر شامل ہیں انہیں اچانک ایچ آر ہیڈ  کی جانب سے لیٹر تھمایا گیا ہے جسکے مطابق ادارہ موجودہ افرادی قوت اور اخراجات کو برداشت کرنے سے قاصر ہے لہذا ڈاؤن سائزنگ کے تحت انہیں آج سے دفتر آنے کی ضرورت نہیں . پپو نے دعوی کیا ہے کہ جی این این لاہور بیورو سے مزید تین سے چار رپورٹرز کو فارغ کرنے کا سوچا جارہا ہے. جی این این لاہور بیورو جو کہ خالد قیوم کے بعد بیور چیف سے بھی تاحال محروم ہے اس میں اس وقت تین رپورٹرز کو نکالنے کے بعد 15 رپورٹرز کام کررہے ہیں. جبکہ پپوکے مطابق ادارہ صرف 10 سے 12 رپورٹرز رکھنا چاہتا ہے. اسی طرح جی این این انتظامیہ پروگرامنگ اور دوسرے بیوروز سے بھی ورکرز کو فارغ کرنے کا فیصلہ کرچکی ہے. پپوکے مطابق  حیرت انگیز طور پر ایک طرف ادارہ بجٹ کا بہانہ کررہا ہے جبکہ دوسری جانب نئے سٹاف کی بھرتی بھی بھرپور طور پر جاری ہے. حال ہی میں لاہور بیورو میں دو نئے رپورٹرز کو ایک لاکھ سے زائد تنخواہ پر لیا گیا. پپو کے مطابق نئی انتظامیہ پرانی انتظامیہ کے ورکرز کو فارغ کرکے اپنے من پسند لوگوں کو بھاری تنخواہوں پر نوکریاں دینے میں مصروف ہے۔۔

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں