Geo News Shahzad Chaudhry

جیونیوزجسے چاہے صحافی بنادے

سینئرصحافی اور اینکرپرسن طلعت حسین نے جیسے ہی ٹوئیٹر پر اپنے جیوچھوڑنے کا اعلان کیا تو جیوانتظامیہ فوری حرکت میں آگئی اور جلدی جلدی سے ٹوئیٹر پر اپنی طرف سے ایک اہم اعلان شیئر کرڈالا۔۔جیوٹیم کی جانب سے  ٹوئیٹ میں کہاگیا کہ۔۔۔سینئر صحافی شہزاد چوہدری نے جیونیوز اور دی نیوز چھوڑ کر آگے بڑھنے کا فیصلہ کر لیاہے ،انہوں نے پروگرام ’رپورٹ کارڈ ‘ کو کامیاب بنانے اور اس کے علاوہ جو انہوں نے چینل کیلئے خدمات انجام دی ہیں اس پر ہم ان کے شکرگزار ہیں ، ہم ان کے ساتھ نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امید کرتے ہیں کہ مستقبل میں ہم دوبارہ ان کے ساتھ کام کریں گے ۔۔ٹیم جیو۔۔۔پپو نے سوال کیا ہے کہ شہزاد چودھری کہاں سے سینئر صحافی ہوگئے؟؟  پپو کا کہنا ہے کہ شہزاد چودھری ریٹائرڈ ائرمارشل تو ہوسکتے ہیں، ایک اچھے دفاعی تجزیہ کار بھی ہوسکتے ہیں لیکن سینئر صحافی بالکل نہیں ہوسکتے، ہاں اگر جیونیوز نے اب کام بھی اپنے ذمہ لے لیا ہے کہ کسے سینئر صحافی کہنا ہے اور کسے نہیں ، تو یہ میڈیا انڈسٹری کیلئے ایک المیہ ہی ہوگا۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں