PTI rehnuma ka geo news ki khatoon reporter par paisay mangne ka aelan

جیوکے نمائندے پر “را” سے پیسے لینے کا الزام۔۔

وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر سردار تنویر الیاس صحافی کے سوال کا جواب نہ دے سکے تو بھارتی ایجنسی’را’ سے پیسے لینے کا الزام لگا دیا، ثبوت مانگنے پر نمائندہ جیو نیوز حیدر شیرازی کو گالیاں دینے پر اتر آئے۔آٹھ فروری کو  پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے بعد جیو نیوز کے نمائندے نے سردار تنویر الیاس سے سوال پوچھا کہ کشمیر پر بلائے گئے اجلاس میں وزیراعظم پاکستان اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو شریک نہیں ہوئے تو انہوں نے جیو نیوز کے نمائندے حیدر شیرازی پر الزام لگا دیا۔صحافی نے سوال کیا کہ “پارلیمنٹ کا اجلاس کشمیر پر تھا اگر دیکھا جائے تو وزیراعظم پاکستان نہیں آئے، وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے قرار داد پیش کرنی تھی وہ نہ آئے یہ تو آپ کے دعووں کے برعکس ہے”؟ جیو نیوز کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر کی میڈیا سے گفتگو کے دوران ایک صحافی کے سوال کرنے پر سردار تنویر الیاس نے انہیں نہ صرف ‘را’ (بھارتی خفیہ ایجنسی) کا ایجنٹ قرار دیا بلکہ موبائل فون چھیننے کا حکم بھی دے دیا۔سردار تنویر الیاس کا کہنا تھا کہ آپ نے را سے کتنے پیسے لئے ہیں، صحافی نے سردار تنویر الیاس سے سوال کیا کہ کس بنیاد پر ‘را’ کا ایجنٹ قرار دے رہے ہیں۔ وزیراعظم کے حکم پر سٹاف نے صحافی کا موبائل فون چھیننے کی کوشش بھی کی۔اس موقع پر وزیرِ اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے صحافی کو مغلظات بکیں۔

ابصارعالم حملہ کیس، ملزمان پر فردجرم عائد نہ ہوسکی۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں