لاہور کی سیشن عدالت نے اداکارہ میشا شفیع کو گلوکار و اداکارعلی ظفر کیخلاف میڈیا پر بیان بازی سے روکتےہوئے سماعت 9 فروری تک ملتوی کردی۔سیشن کورٹ نے اداکارہ میشا شفیع کے میڈیا پر بیان بازی کرنے سے متعلق درخواست پر سماعت کی۔ایڈیشنل سیشن جج شکیل احمد نے شکیل احمد کی درخواست پر سماعت کی۔عدالت نے گلوکار علی ظفر کیخلاف میشا شفیع کو میڈیا پر آکر بیان بازی سے روک دیا۔عدالت نے کہا کہ ہتک عزت کے دعوی کے فیصلے تک میشا شفیع درخواست گزار کیخلاف بیان بازی نہیں کرئے گی۔د رخوا ست گزار نے موقف اختیار کیا کہ میشا شفیع میڈیا پر جھوٹے بیان بازی کررہی ہے۔
Facebook Comments