Dunya news managaement considering to restore fired workers

دنیانیوزانتظامیہ کا برطرف ورکرزکی بحالی پر غور

دنیانیوزکے ہیڈآفس کے باہر جبری برطرفیوں اور تنخواہوںمیں کٹوتیوں کے حوالے سے جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے پیر کے روزاحتجاج کی کال واپس لے لی۔۔چیئرمین پی بی اے اور دنیا گروپ کے سربراہ میاں عامر محمود نے منگل کے روز جوائنٹ ایکشن کمیٹی کو مذاکرات کی دعوت دے دی۔۔پپو کے مطابق   دنیا نیوز کی انتظامیہ نے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے کنوینئیر سے رابطہ کر کے برطرف کارکنوں کی بحالی کے حوالے سے ہمدردانہ غور کرنے کا وعدہ کیا اور اسی سلسلہ میں دنیا میڈیا گروپ اور پاکستان براڈ کاسٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین میاں عامر محمود نے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے اراکین سے منگل کے روز میٹنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔ جس میں چیئرمین پی بی اے کے سامنے دنیا میڈیا گروپ بلکہ دوسرے میڈیا ہاؤسز سے نکالے گئے ورکروں کی بحالی اور تنخواہوں میں کٹوتی کے حولے سے مطالبہ کیا جائے گا۔دوسری طرف جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا کہنا ہے کہ مذاکرات کامیاب نہیں ہوئے تو احتجاج کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں