تین جنوری کو بول انتظامیہ نے بول لاہور کے مرحوم کیمرہ مین سعید چودھری کے اہل خانہ کو واجبات کی ادائیگی کردی۔۔ اس موقع پر پی ایف یو جے کے صدر رانا عظیم، پی یوجے کے دونوں گروپس کے صدور شہزاد بٹ اور گوہر بٹ، سابق صدر لاہور پریس کلب شہباز میاں، اینکا کے صدر زاہد شفیع اور ڈائریکٹر نیوز پنجاب بابرڈوگر بھی موجود تھے۔۔بول لاہور کے متاثرین نے اس عمل کو سراہتے ہوئے سوال کیا ہے کہ بول انتظامیہ نے کیا واجبات میں انشورنس کی ادائیگی بھی کی ہے؟ دوہزار پندرہ میں بھرتی ہونے والے تمام بول والاز کی انشورس کی گئی تھی جس کے مطابق حادثاتی موت پر ایک کروڑ اسی لاکھ اور طبی موت پر نوے لاکھ کی ادائیگی کا وعدہ کیاگیا تھا۔کیا انشورنس کے نوے لاکھ روپے سعید چودھری کو بچوں اداکئے گئے۔ بول متاثرین نے بول انتظامیہ سے یہ سوال بھی کیا ہے کہ کہ بول نے اب یہ پالیسی اپنا لی ہے کہ جو بول والا مرےگا اس کے اہل خانہ کو واجبات کی ادائیگی کی جائے گی۔۔رانا عظیم صاحب سمیت جتنے لیڈران واجبات کی ادائیگی کے سلسلے میں پیش پیش رہے، ان سے بول والاز نے اپیل کی ہے کہ وہ دیگر بول والاز کے واجبات کا مسئلہ ان کی زندگی میں ہی حل کرائیں۔۔دریں اثنا بول ورکرز ایکشن کمیٹی لاہور نے واجبات کیلئے بول لاہور کے دفتر کے باہر بہت جلد احتجاج کا اعلان بھی کیا ہے۔۔
واجبات کیلئے کیا مرنا ہوگا، بول والاز کا سوال؟؟
Facebook Comments