وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ڈائریکٹوریٹ جنرل پبلک ریلیشنز(ڈی جی پی آر)کی ری سٹرکچرنگ کا حکم دیااور ادارے کی کارکردگی جانچنے کیلئے تھرڈ پارٹی ویلی ڈیشن پر بھی زوردیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے ڈی جی پی آر ہیڈ کوارٹرز کی نئی بلڈنگ کی منظوری دی اور میڈیا کو واجبات کی ادائیگی کے لئے فوری اقدامات کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ زاہد بخاری نے تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ عوام تک بروقت اطلاعات کی رسائی یقینی بنانے کیلئے دور حاضر کے تقاضے پورے کرنا ضروری ہیں۔ کمیونیکیشن آرٹ سے بڑھ کر سائنس بن چکی ہے، سمجھنا ضروری ہے۔ ڈی جی پی آر کو دورحاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا چاہتے ہیں۔ اطلاعات کی فروانی کے دور سے گزر رہے ہیں۔سچ اور جھوٹ کی پرکھ کے لئے عوام کو حکومت کے فلاحی اقدامات سے آگاہ رکھا جائے۔ وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کمیونیکیشن کے شعبے میں قابل تقلید مثال قائم کی۔
14
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل