corruption of billions in information department case

محکمہ اطلاعات میں اربوں کا کرپشن، گواہ پر جرح۔۔۔

احتساب عدالت نےمحکمہ اطلاعات میں پونےچھ ارب روپےکرپشن ریفرنس کی سماعت آئندہ سماعت پر بھی نیب کی گواہ زینت جہاں پرجرح جاری رکھنے کاحکم دیتے ہوئے سماعت گیارہ اگست تک ملتوی کردی ہے۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ خان صاحب کو پہلی بار اقتدار مل رہا ہے۔ اب انھیں پتا چلے گا کہ اپوزیشن میں بیٹھ کے بولنا آسان ہے ۔ احتساب عدالت میں محکمہ اطلاعات میں پونےچھ ارب روپے کریشن ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ عدالت میں سابق صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن اور دیگرملزمان پیش ہوئے ۔عدالت میں نیب کی جانب سے گواہ زینت جہاں کو پیش کیا گیا ۔عدالت نے گواہ زینت جہاں کو آئندہ سماعت پر بھی جرح جاری رکھنے کا حکم دیتے ہوئےمزید سماعت گیارہ اگست تک ملتوی کردی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں