chances of resolving the royalty issue of artists

فنکاروں کی رائلٹی کا معاملہ حل ہونے کا امکان۔۔

فنکاروں کی رائلٹیز اکٹھی کرنے اور تقسیم کیلئے انٹیلیکچوئل پراپرٹی آرگنائزیشن (آئی پی او پاکستان) تمام اسٹیک ہولڈرز کی مدد کرے گا۔ آئی پی او ہیڈکوارٹرز پاکستان میں چیئرمین آئی پی او مجیب احمد خان نے پی بی اے، پیمرا، پی ٹی اے اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فنکار، گلوکار، موسیقار، نغمہ نگار اور دیگر کی رائلٹیز اکٹھی اور تقسیم کرنے کیلئے کلیکٹو منجمنٹ آرگنائزیشن (سی ایم او) کو فعال بنانے میں تمام اسٹیک ہولڈرز کی مدد کریں گے۔ انہوں نے اس خواہش کا بھی اظہار کیا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کو سی ایم او کی مکمل فعالیت میں رکاوٹ بننے والے اپنے دیرینہ مسائل کو حل کرنا چاہئے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں