فواد چوہدری کے اعتراض کے بعد چئیرمین پی ٹی وی کی سمری پر وزیراعظم نے دستخط نہیں کیے۔ایکسپریس نیوزکے مطابق چیئرمین پی ٹی وی کی تعیناتی کے لئے نامزد ارشد خان کے نام پر وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ایک بار پھر اعتراض اٹھا دیا ہے جس کے بعد چیئرمین پی ٹی وی کی تعیناتی روک دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق فواد چوہدری کو سرکلر سمری بھیجی گئی جسے فواد چوہدری کی جانب سے اختلافی نوٹ کے ساتھ واپس بھیجوا دیا گیا، اعتراض کے بعد چیئرمین پی ٹی وی کی سمری واپس لے لی گئی اور سمری پر وزیراعظم عمران خان نے بھی دستخط نہیں کیے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چئیرمین پی ٹی وی کی سمری اب دوبارہ کابینہ میں پیش کی جائے گی۔
Facebook Comments
شنید یہ ہے کہ عامر لیاقت بھی پی ٹی وی کا ایم ڈی یا چیئرمین بننے کے لیئے بیتاب ہے اور اس خدشے کو حقیقت میں تبدیل ہونے سے روکنے کے لیئے پی ٹی وی کے ملازمین کی ایک خاص تعداد اوپر رابطے کررہی ہے