کراچی میں بول ہیڈآفس سے نکالے جانے والے درجنوں بول والاز نے منگل کے روز سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کے سامنے احتجاج کا فیصلہ کیا ہے۔۔پپو کا کہنا ہے کہ برطرف بول ملازمین چیف جسٹس پاکستان کے سامنے حقائق لانا چاہتے ہیں کہ کس طرح بول انتظامیہ نے ملک کی اعلیٰ ترین عدالت کے احکامات کی دھجیاں بکھیریں۔۔ چیف جسٹس پاکستان کے منع کرنے کے باوجود بول میں برطرفیوں کا سلسلہ جاری رکھا، اور جھوٹا حلف نامہ عدالت میں پیش کیا کہ تمام ورکرز کو واجبات اور سیلری ادا کردی گئیں۔۔ پپو کا کہنا ہے کہ برطرف ملازمین نے اپنے طور پر ایک دوسرے سے رابطہ کرکے صبح آٹھ بجے شاہین کمپلیکس کراچی پہنچنے کا کہا ہے تاکہ مل جل کر بول انتظامیہ کے خلاف سپریم کورٹ کے سامنے احتجاج کیا جائے ۔۔
Facebook Comments