کراچی یونین آف جرنلٹس نے بول انتظامیہ کو بول والاز کے واجبات کی فوری ادائیگی کے لئے تحریری خط لکھ دیا ہے۔۔ سیکرٹری کے یوجے واجد رضا اصفہانی اور صدر کے یوجے سید حسن عباس نے بول انتظامیہ کو خط میں یاددہانی کرائی ہے کہ ۔۔ اپریل کے اواخر میں بول مینجمنٹ کمیٹی نے انہیں یقین دہانی کرائی تھی کہ بول والاز کو مئی میں واجبات کی ادائیگیوں کا سلسلہ شروع ہوجائے گا لیکن اب نومبر ختم ہونے والا ہے لیکن بول والاز کو ادائیگیاں اب تک نہیں ہوسکیں۔۔ کے یوجے نے بول انتظامیہ کو وارننگ دی ہے کہ بول والازکے واجبات کی فوری ادائیگیاں کی جائیں ورنہ کے یوجے کارکنان کو اس مشکل سے نکالنے کیلئے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔۔
Facebook Comments