بول والا ز کی عید پھر خراب
دوہزار پندرہ کی نمبر ون ٹیم بول والاز کی عید قرباں بھی بول انتظامیہ کی ضد اور انا کے سامنے قربان ہوگئی، اس بار بھی کسی بول والاز کو واجبات کی ادائیگی نہیں کی گئی۔۔۔ ستمبر 2015 میں انتظامیہ نے چینل “ہولڈ” پہ کرکے تمام کارکنان کو کہا تھا کہ وہ جہاں مرضی جاب کریں جیسے ہی بول بحال ہوگا سب کو واپس بلاکر ان کی پائی پائی ادا کی جائے گی۔۔ پھر ستمبر 2016 میں بول بحال ہوگیا، لیکن بول انتظامیہ کا وعدہ وفا نہ ہوسکا۔۔ یکم مئی کو جب بول والاز نے احتجاج کا اعلان کیا تو اپریل کے آخری ہفتے سے ہی بول نے شورمچانا شروع کردیا کہ کارکنان کو ادائیگیاں شروع کردی ہیں، اس سلسلے میں انہوں نے بول والاز کو فون کرکرکے دفتر بلایا ان سے فل اینڈ فائنل سیٹلمنٹ پہ سائن کرائے اور ادائیگی کیلئے 45 دن کا ٹائم بھی دیا لیکن اس کے بعد صرف گنتی کے چند لوگوں کو ادائیگی ہوسکیں وہ بھی صرف پانچ ماہ میں کافی کچھ کٹوتیاں کرنے کے بعد چھوٹی موٹی رقم احسان جتا کر دی گئی ۔۔ساتھ ہی ان سے استعفے بھی لئے گئے۔۔ لیکن اب بھی سینکڑوں کارکنان کے واجبات باقی ہیں۔۔بول انتظامیہ کے شاید علم میں نہ ہو کہ جن بول والاز نے استعفے نہیں دیئے وہ اب بھی بول والاز ہی ہیں، اور ستمبر 2017 تک ان کی 29 ماہ کی تنخواہیں ادارے کی طرف ہوگئی ہیں ۔۔