Bol sales team ready to switch channel

بول سیلزٹیم کی پرواز کی تیاریاں۔۔۔

بول میں جہاں ایک جانب بحران چل رہا ہے، کارکنوں کو نکالاجارہا ہے انہیں تنخواہیں ادا نہیں کی جارہیں، وہیں بول کی سیلز ٹیم اپنے سربراہ کی قیادت میں پی ٹی وی میں جانے کے لئے پر تول رہی ہے۔ پپو کا کہنا ہے کہ کچھ روز قبل ایم ڈی پی ٹی وی کرنل ریٹائرڈ حسن ہر چیئرمین پی ٹی وی ارشد خان نے اسلام آباد میں بول کی سیلزٹیم کے ہیڈ سے ملاقات کی تھی، پپو کے مطابق بول کی سیلزٹیم بہت جلد پی ٹی وی جوائن کرنے والی ہے، عمیر معصومی اے ٹی وی کی سیلزٹیم کو ہیڈ کرینگے۔۔ پپو کا کہنا ہے کہ کئی ماہ قبل جب اُس وقت کے بول سیلزٹیم کے ہیڈ امین اختر کے پی ٹی وی میں جانے کی نیوز عمران جونیئر ڈاٹ کام پر دی گئی تھی تو خبرپوسٹ ہونے کے بعد بول انتظامیہ نے عمیر معصومی کو سیلز ٹیم کا ہیڈ بنادیاتھا،جس کے بعد ان کا شمار شعیب شیخ کے قریبی افراد میں ہونے لگا تھا۔۔ پپو کا مزید کہنا ہے کہ اب تک شعیب شیخ نے جن جن لوگوں پر سیلز کے حوالے سے بھروسہ کیا وہ سب انہیں راستے میں چھوڑ کر چلے گئے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں