بول نیوزمیں اچانک بڑی وکٹیں گرگئیں۔۔۔۔ 358

بول نیوزمیں اچانک بڑی وکٹیں گرگئیں۔۔۔۔

بول نیوز میں اچانک بڑی وکٹیں گر گئیں۔۔۔ پپو کے مطابق بول نیوز میں جہاں تنخواہوں کا مصنوعی بحران ہے، جس کی نشاندہی پر ایک خاتون اینکر کو بھی گزشتہ دنوں آف ائر کردیاگیا تھا، اب یہ نیا معاملہ سامنے آیا ہے کہ ڈائریکٹر نیوز نے استعفا دے دیا، ان کی جگہ چینل انتظامیہ نے رضوان اعوان کو نیا ڈائریکٹر نیوز رکھ لیا ہے۔ پپو کے مطابق ادارے نے نیا ڈائریکٹر پروگرام سمیع حسین کو بھی رکھ لیا ہے جو پہلے بھی بول میں کافی کام کرچکے ہیں۔۔ پپو کا مزید کہنا ہے کہ سمیع حسین کی تقرری کے بعد سابق کوآرڈینیٹر کی سیٹ خطرے میں پڑ گئی ہے، پپو کا مزید کہنا ہے کہ چینل انتظامیہ پاکستان سے باہر سے کچھ لوگوں کو بول کی مینجمنٹ چلانے کیلئے رابطے کررہی ہیں اور انہیں ہینڈسم پیکیج بھی آفر کررہے ہیں، لیکن بیرون ملک کام کرنے والے ان لوگوں کو بول کے حالات کا بخوبی علم ہے اس لئے وہ بول جوائن کرنے سے کترارہے ہیں۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں