bol se night shift khatam karne ka faisla

بول نیوزکا شو ایک بار پھر بند۔۔

بول نیوزانتظامیہ نے چلتے ہوِئے کرنٹ افئیر شو “میری جنگ” کو ایک بار پھر بند کر کے اُس کے اینکر  کو نیوز روم کا رستہ دکھا کر خبریں پڑھنے پر لگا دیا۔پپو کا کہنا ہے کہ  بول نیوز میں گزشتہ چند ہفتوں میں اچانک اینکرز کی بھرمار ہوگئی ہے، جس کے باعث اینکرزکیلئے ٹائم سلاٹ ختم ہوچکی، اینکرپرسن جیسمین منظور ، معروف  یو ٹیوبر مخدوم شہاب الدین اور سینئر اینکر پرسن عمران ریاض خان کے آجانے سے شام 7 بجے سے رات 11 بجے تک کی ٹائم سلاٹس فل ہو چکی ہیں جس کے بعد انتظامیہ نے پروگرام میری جنگ کو آف ائیر کرنے کا فیصلہ کر لیا۔دوسری جانب کراچی ہیڈ آفس کے پروگرام پروڈکشن کے لوگوں کو عنقریب فارغ کیا جانے کا امکان زور پکڑنے لگاہے۔پپو کے مطابق  کراچی سے صرف ایک شو ہوتاہے جو جیسمین منظورکررہی ہیں اُس کے علاوہ کراچی کے سارے شوز اسلام آباد اور لاہور کے نئے اینکرز کر رہے ہیں اور وہاں اب ہائرنگ کا سلسلہ چل پڑا ہے جبکہ کراچی کی پروڈکشن ٹَیم کے تقریبا تمام لوگ (ما سوائے چند لوگوں کے) فارغ بیٹھے ہوئے ہیں۔ اسلام آباد اور لاہور میں مخدوم شہاب الدین، عمران ریاض خان اور جمیل فاروقی کی ٹیم کے لئے ہائرنگ چل رہی ہے۔جس  کے پیش نظر کراچی کی ٹیم کو فارغ کرنے کا سوچا جا رہا ہے لیکن پروگرام پروڈکشن کے ایک سینئر پروڈیوسر جو اپنے سارے کام ڈیپارٹمنٹ کے لوگوں سے کرواتے اورخود عیاشی کرتے ہیں وہ ان لوگوں کو ایڈجسٹ کرنے میں مصروف ہوگئے ہیں کیوں کہ اگر یہ سب چلے گئے تو انکا کام کون کرے گا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں