bol news se ac ka khaatma pankhay lagadiye

بول کیوں بند کیا، نشریات بحال کی جائے، سندھ ہائی کورٹ۔۔

بول نیوز اور بول انٹرٹینمنٹ چینلز کی نشریات بندش کے خلاف سندھ ہائی کورٹ نے حکم نامہ جاری کرتےہوئے میسرز لبیک پرائیویٹ لمیٹڈ کے دونوں چینلز کی نشریات فوری بحال کرنے کا حکم دے دیا۔۔عدالت نے بول نیوز کی نشریات فوری طور پر پرانی پوزیشن پر بحال کرنے کا حکم دیتے ہوئے پیمرا کا پانچ ستمبر کا نوٹی فیکیشن اور فیصلہ بھی معطل کردیا اور پیمرا ، وفاق کو نوٹس جاری کرتے ہوئے چودہ ستمبر کو جواب طلب کرلیا۔۔ کیس کی سماعت جسٹس ندیم اختر نے کی۔۔قبل ازیں میسرز لبیک پرائیویٹ لمیٹڈ نے چینلز کی بندش کے خلاف سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔۔بول کے وکیل عابد زبیری ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ ۔۔پیمرا نے چیئرمین سلیم بیگ کی زیر صدارت اجلاس میں بول نیوز اور بول انٹرٹینمنٹ کا لائسنس معطل کردیا، پیمرا کی جانب سے بول انتظامیہ کو سنا ہی نہیں گیا اور یکطرفہ فیصلہ جاری کیا گیا، سپریم کورٹ نے بھی پیمرا کو درخواست گزار کو بغیر سنے حتمی فیصلہ جاری کرنے سے روک رکھا ہے، بول انٹرٹینمنٹ کو 2006 اور بول نیوز کا لائسنس 2008 میں جاری کیا گیا، چینلز کے لائسنس کی تجدید کے لیے پیمرا سے رجوع کیا گیا ہے، تاہم پیمرا نے اب تک تجدید نہیں کی، سیکورٹی کلیرنس اور لائسنس سے متعلق درخواستیں اسلام آباد ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ میں بھی زیر سماعت ہیں، پیمرا نے غیر قانونی اجلاس میں محض پریس ریلیز جاری کرکے بول نیوز اور بول انٹرٹینمنٹ کی نشریات بند کرادی، سیکورٹی کلیرنس ڈائریکٹرز کی ہوتی ہے، آئی ایس آئی اور دیگر نے سیکورٹی کلیرنس دی تھی، بول کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ  پیمرا کا فیصلہ غیرقانونی قرار دیتے ہوئے کالعدم کیا جائے اور بول نیوز اور بول انٹرٹینمنٹ کی نشریات فوری بحال کرنے کا حکم دیا جائے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں