bol news ka naya malik ishtehjari warrant giraftaari jaari

بول کی رمضان نشریات ناکام

تحریر: علی عمران جونیئر۔۔

بول کی رمضان نشریات  حسب توقع ناکام ثابت ہوئی۔۔ ڈیجیٹل پر بھی فلاپ۔۔ٹیگ لائن تھی لاکھوں کے نہیں، کروڑوں کے انعامات۔۔۔ کہاں اور کسے دئیے ؟کسی کو کچھ پتہ نہیں۔۔ جو دعوے کئے گئے تھے وہ پورے نہیں ہوئے۔ انفلوئنسرز اور پی آر پر کام نہیں کیا گیا جو کہ ہر نشریات کا لازمی جز ہے۔

بول کی ٹرانسمیشن ناکام کیوں ہوئی۔۔ ہمیں بول میں اپنے ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق جو کچھ پتہ چلا ، ہم یہاں آپ سے شیئر کررہے ہیں۔۔ تاکہ آپ کو بھی اندازہ ہوسکے کہ رمضان ٹرانسمیشن کی ناکامی کی وجوہات کیا تھیں؟؟

بول  کی نئی انتظامیہ نے رمضان کی ایک الگ کی حکمت علی اپنائی اور پوری طرح ٹرانسمیشن ناکام ثابت ہوئی۔بول انٹرٹینمنٹ نے رمضان میں ایک رمضان سیریل باہر سے خریدا جس کے بارے میں بول انٹرنل ٹیم کو ویسے ہی تحفظات تھے، لیکن مالکن نے ویٹو پاور استعمال کیا اور وہ پراجیکٹ لے لیا، جس نے سوشل میڈیا اور براڈکاسٹ، اور ریٹنگ میں سانس تک نہیں دی۔ بول کی ڈیجیٹل ٹیم سے اس کی سوشل میڈیا پر ریلز تک بوسٹ کی تاہم کوئی کامیابی نہیں ملی۔

دوسری طرف بول سیلز کی سفارش پر تیس سے زائد لوگوں کو ساحر لودھی کے ساتھ ہائر کیا اور ٹرانسمیشن کی گئی، پورے مہینے  نہ  ٹیم کوئی اچھا جانا پہچانا مہمان لا سکی اور نہ کوئی  کانٹینٹ  نکال پائی بلکہ پچھلے سال کا ہی رن ڈاون تھوڑی ایڈیٹنگ کے بعد استعمال کیا گیا۔ حتی کے عید کے پروگرام کے لئے بھی سوائے دو چہروں کے، ٹیم کسی کو لائن اپ نہ کرسکی۔ ٹرانسمیشن پوری بور اور ایک جیسی ہونے کی وجہ سے سیلز ٹیم نہ  انعامات اچھے لاسکی اور نا ہی کوئی کمائی والی ڈیل ہوسکی ۔۔کل ملاکر میڈیا بائرز کی کتاب میں بول انٹرٹینمنٹ کی ٹرانسمیشن ساتویں اور نویں پوزیشن پر رہی جوکہ پچھلے سالوں سے کافی کم ہے۔

یہی حال بول انٹرٹینمنٹ کے سوشل میڈیا پورٹلز کا رہا۔ چاند نگر کی کوئی بھی قسط ایک ملین تو کیا ایک لاکھ ویوز بھی حاصل نہ کرسکی۔ حتی کہ چاند نگر کا آفیشل پرومو ایک ماہ میں صرف 88 ہزار ویوز حاصل کرسکا۔ واضح رہے اسی دوران ہم ٹی کا ریکارڈ بریکنگ ڈرامہ عشق مرشد ایک بلین ویوز حاصل کرنے والا پاکستانی میڈیا انڈسٹری کا پہلا اعزاز حاصل کرسکا ہے جس کے او ایس ٹی نے 100 ملین ویوز حاصل کئے۔رمضان میں بول کا کوئی علیحدہ پیج یا چینل لانچ نہیں کیا گیا اس وجہ سے تمام مذہبی کانٹنٹ انٹرٹینمنٹ کی بوچھار میں ضم ہوکر ویور شپ حاصل نہ کرسکا۔ رمضان میں بول نشریات کی ویورشپ بھی چند ہزار سے اوپر نہیں جاسکی جو کہ سوشل میڈیا پر فلاپ نشریات کی عکاسی کرتا ہے۔

بول نیٹ ورک کی نئی انتظامیہ کیلئے ہمارا مشورہ ہے کہ  سابق انتظامیہ کے دور میں پانچ ملین سبسکرائبرز والا چینل کا ریونیو کم از کم ملین ڈالر کا بزنس کرتا ہے۔ یہ رمضان سوشل میڈیا پر کیوں توجہ حاصل نہ کرسکا یہ ایک سوال ہے؟۔ واضح رہے ساحر لودھی کی ٹی وی ون سے کی جانے والی عشق رمضان کی نشریات کے او ایس ٹی 12 ملین ویوز لیتے رہے ہیں۔لیکن ساحر لودھی بول میں کامیاب بول ٹرانسمیشن کیوں نہ کرسکا،یہ معمہ ہے، جسے نئی انتظامیہ کو حل کرنے کی ضرورت ہے۔۔کیا نئی انتظامیہ کے پاس ڈیجیٹل ماہرین نہیں؟ جو سافٹ ویئرز، مارننگ شوز، گیم شوز اور دیگر پروگراموں کو سوشل میڈیا پر مینیج کرسکیں؟؟

عید کے بعد ساحر لودھی نے اپنا مارننگ شو اور تین اور پروگرام شروع کرنے کا بھی اعلان کردیا ہے، اب دیکھنا یہ ہے کہ ایک بڑے پراجیکٹ کی ناکامی کے بعد ، ایک ہی ہوسٹ چار پروگرام (مارننگ شو ملاکر) کرے گا تو کیا عوام کو یہ ہضم ہوگا؟(علی عمران جونیئر)۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں