پاکستان کے پہلے بین الاقوامی سیٹلائٹ بزنس ٹی وی چینل سین پرافٹ کی ٹیسٹ ٹرانسمیشن کا آغاز ہوگیا۔ چیئرمین سین پرافٹ اور اے سی ایم گروپ آف کمپنیز فرحان پردیسی نے بٹن دبا کر نشریات کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر چیئرمین کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان خالد آرائیں،صدر سین پرافٹ عرفان پردیسی،سی ای او سین پرافٹ عرفان میمن،سین پرافٹ کے سیٹلائٹ سروس پرووائڈر مہدی رضا، ڈائریکٹر میٹرو ون نیوز امیر علی چانڈیو، آل پاکستان پام آئل امپورٹرز ایسوسی ایشن کے صدر اور ایپیکل کے سی ای او نوید احمد گیلانی،اور سین پرافٹ کی پوری ٹیم موجود تھی۔سین پرافٹ کی ٹیسٹ ٹرانسمیشن کے آغاز پر صدر سین پرافٹ عرفان پردیسی نے دعا کروائی۔پاکستان کے پہلے سیٹلائٹ ڈیجیٹل بزنس چینل سین پرافٹ کے آغاز کا کیک کاٹا گیا تو ہر چہرہ خوشی سے منور دکھائی دیا۔شرکاء نے سین پرافٹ کی کامیابی کے لئے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔تقریب کی نظامت کے فرائض فہیم خان نے انجام دیئے۔
71
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل