BBC Apologize to Imran Khan

بی بی سی کی عمران خان سے معافی

برٹش براڈکاسٹنگ کارپوریشن کے فلیگ شپ شو ’’ نیوز نائٹ‘‘ نے سابق فاسٹ بالر سےسیاست دان بن جانے والے عمران خان کی بجائے ان کے ساتھی وسیم اکرم کی فوٹیج دکھانے پر معافی مانگ لی۔فلیگ شپ بی بی سی 2 نیوز پروگرام کا آغاز ایک دستاویزی فلم سے ہوا جس میں خان کے کرکٹ ہیرو سے لے کر ممکنہ وزیر اعظم تک کے سفر پر روشنی ڈالی گئی تھی۔تاہم دائیں بازو کے آل رائونڈر کو ایکشن میں دکھانے کی بجائے بائیں بازور کے پیس بائولراکرم کی جانب سے مخالف بلے باز کی وکٹ اڑاتے ہوئے فوٹیج دکھائی گئی۔عقاب کی نظریں رکھنے والے ناظرین نے یہ غلطی فورا پکڑ لی اور پروگرام نے ٹیوٹر پیغام کے ذریعے معافی مانگ لی۔پروگرام کے اختتام پر پریزنٹیٹرایون ڈیوس نے کہا کہ ہم سے آج ہماری رات کے آغاز پر ایک غلطی ہو گئی  ۔ ہم نے جو فوٹیج دکھائی وہ عمران خان کی نہیں بلکہ وسیم اکرم کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ پتہ نہیں ایسا کس طرح ہو گیا ؟ تاہم غلطی پر معافی کے طلبگار ہیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں