bol se night shift khatam karne ka faisla

بچوں کا اسکول میں داخلہ بند، بول والازپھٹ پڑے۔۔

آپ کو اطلاع دی جاتی ہے کہ جمعہ اٹھارہ اگست تک آپ نے اپنے بچوں کی فیس ادا نہیں کیا توپیر اکیس اگست سے انہیں اسکول میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔۔یہ پیغام ایک بول والا نے آفیشل واٹس ایپ گروپ میں شیئر کیا۔ جس کے بعد تنخواہ کے حوالے سے دیگر بول والاز بھی پھٹ پڑے اور اپنی اپنی مجبوریوں کا رونا رویا۔ ورکرز انتہائی ڈپریشن میں ہیں،کسی کو اسکول کی فیس دینی ہے ، تو کسی کو گھر کا کرایہ اور کوئی راشن ڈلوانے کے لیے تنخواہ کا انتظار کر رہا ہے ۔۔تنخواہ ملی گی تو قرضوں میں چلی جائے گی پھر خالی ہاتھ رہ جائیں گے۔ بول نیوز کے ورکرز اگست میں بھی جون کی سیلری سے محروم۔ مہنگائی کے اس دور میں تقریبا ڈھائی ماہ گزرنے کے بعد بھی جون کی تنخواہ نہیں مل سکی۔۔بول والاز کا کہنا ہے کہ اب بھی ورکرز کو لالی پاپ دیا جا رہا ہے جون جولائی اگست تینوں ماہ کی تنخواہ جلد آجائے گی کب آئے گی یہ کسی کو نہیں پتہ ۔صرف یہی کہا جا رہا ہے کہ تنخواہ آئے گی اور تینوں ماہ کی کلیئر ہو جائے گی کوئی تاریخ نہیں دی جا رہی۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں