awam indian filmein dekhna chahti hai

عوام انڈین فلمیں دیکھنا چاہتے ہیں، فیصل قریشی۔۔

اداکار فیصل قریشی نے کہا ہے کہ پاکستانی سینما گھروں کی رونقیں بحال کرنے کیلئے بالی وڈ فلمیں دکھانا شروع کر دیں۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق فیصل قریشی نے ایک ٹی وی پروگرام میں شرکت کے دوران کہاکہ ہماری عوام بالی وڈ فلمیں دیکھنا چاہتی ہے تو ہمیں ان پر اپنی مرضی مسلط نہیں کرنی چاہئے۔ ہمیں اپنے تعلقات بہتر بنانے چاہئیں، ہمیں بھارت جا کر کام کرنے کا موقع ملا مگر فضول کے جھگڑے اور لڑائیاں شروع کر دی گئیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں بھی اپنی چیزوں کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے، ہماری اپنی فلموں کو آن لائن پلیٹ فارمز پر پیش کرنے کا موقع ملا تھا جسے خراب تعلقات کی وجہ سے کھو دیا۔فیصل قریشی نے کہا کہ صرف ہماری انڈسٹری ان پورٹلز 60 سے 70 ارب روپے بھارت سے ادھر لارہی تھی نہ جانے کیوں جہاں سے پیسہ آتا ہے ہم وہ جگہ بند کر دیتے ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ضروری نہیں کہ فلموں سے ناچ گانے کے کلچر کو فروغ دیا جائے بلکہ ہم فلموں کے ذریعے آگاہی بھی پھیلا سکتے ہیں، جس کے لیے سنیما گھروں اور موجودہ سنیما گھروں کی بحالی ضروری ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں