ARY Islamabad Corona

اے آر وائی نیوز اسلام آباد کا دفتر سیل کیوں ہوا؟

ملازمین کو سیلری ابتک کیوں نہیں ملی؟؟

نجی ٹی وی چینل کے دفتر میں بھی کورونا وائرس سے متاثر 8 افراد کے ٹیسٹ مثبت آ گئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی اے آر وائے نیوز کے مالک ” سلمان اقبال “ نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ” احتیاطی تدابیر کو اختیار کرتے ہوئے اے آر وائے اسلام آباد آفس میں رینڈم کورونا ٹیسٹ کروایا گیا ہے ، 20 افراد میں سے 8 کا ٹیسٹ مثبت آ گیاہے ، دو افراد میں علامات ظاہر ہوئی ہیں ،ہم نے اپنا اسلام آباد آفس بند کر دیاہے ، تمام سٹاف کا ٹیسٹ کروایا جائے گا اور دفتر کو سینٹائز کیا جائے گا ،جب تک تمام افراد کے ٹیسٹ نہیں ہو جاتے اس وقت تک تمام افرادکو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔دوسری طرف سلمان  اقبال کے ٹویٹ پر صحافی صابر شاکر میدان میں آئے اور انہوں نے چینل کے دفتر میں سامنے  آنے والے کورونا کیسز کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ سٹاف میں تین لوگ فیصل ایدھی کے گھر ریکارڈنگ کیلئے گئے تھے جبکہ تین لوگ قریبی مسجد جو کہ سیل کر دی گئی ہے ، میں جاتے تھے ، متاثرہ لوگوں میں زیادہ ترفیلڈ کے لوگ ہیں ، باقی سٹاف کے ٹیسٹ کیلئے متعلقہ آفیشلز سے رابطے میں ہیں ، اللہ رحم فرمائے اور سب پر اپنا کرم کرے ۔پپو کا کہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے فوری طور پر اے آر وائی اسلام آباد کے دفتر کو سیل کیا۔۔ وہ اس سے پہلے سرکاری خبررساں ایجنسی اے پی پی میں کوروناکامریض سامنے آنے پر اسے بھی سیل کرچکے تھے۔۔ اسلام آباد انتظامیہ کا کورونا کے حوالے سے بڑا سخت موقف ہے جہاں مریض پایاجائے گا وہ جگہ سیل کی جائے گی۔۔ یہی وجہ ہے کہ اسلام آباد میں مساجد سمیت کئی جگہ اب تک سیل کی جاچکی ہیں۔۔لیکن چینل انتظامیہ خفت مٹانے کے لئے آفس خود بند کرنے کا کریڈٹ لے رہے ہیں۔۔ پپو نے مزید انکشاف کیا ہے کہ اے آر وائی کے ملازمین ابھی تک مارچ کی سیلری کے منتظر ہیں۔۔ورکرز کو انتظامیہ یہ بتانے کیلئے ابتک تیار نہیں کہ سیلری کب دی جائے گی۔۔پپو کا کہنا ہے کہ اے آر وائی نیوز کے کراچی ہیڈآفس میں سوشل ڈسٹینسنگ کا یہ حال ہے کہ ایک میٹر کے فاصلے کا خیال بالکل نہیں رکھا جارہا، کارکنان جان ہتھیلی پر رکھ روز دفتر آرہے ہیں، کسی کو آلٹرنیٹ ڈیز کی سہولت نہیں۔۔ نہ آفس ورکنگ آورز میں کوئی کمی کی گئی ہے۔۔ پپو کے مطابق الٹا ایک دھمکی آمیز نوٹس انتظامیہ نے ڈی این کے کمرے کے بالکل سامنے نوٹس بورڈ پر چسپاں کیا ہوا ہے کہ اگر کسی ورکر کو غفلت کے باعث کورونا ہوا تو انتظامیہ اس کا علاج بالکل نہیں کرائے گی اور اسے بغیر سیلری کے چودہ روز کی چھٹی پر بھیج دیا جائے گا۔۔ پپو نے سوال کیا ہے کہ جب نیوزروم میں سوشل ڈسٹینسنگ نہیں، لوگ ماسک اتار کر کام کررہے ہیں۔۔ جہاں مزید بے احتیاطیاں ہورہی ہیں، چلو دفتر میں نہیں ، دفتر سے گھر یا گھر سے دفتر آتے جاتے کسی ورکر کو کورونا لگ گیا تو وہ بیچارہ کیا کرے گا؟؟؟

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں