another Resign from Hum News Social Media Team

ہم نیوز،سوشل میڈیا میں ایک اور استعفا

ہم نیوز کے سوشل میڈیا کے شعبے میں منگل کے روز ایک اور استعفا سامنے آگیا۔۔پپو کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا شعبے کے قائم مقام شفٹ انچارچ صاحب نے بھی انہی وجوہات کی بنا پر استعفا دیا ہے کہ جس پر دو استعفے گزشتہ ہفتے ہی جمع کرائے گئے تھے اور پپو نے اس کی خبربھی دی تھی۔۔ پپو کے مطابق کام کا ماحول نہ ہونا وجہ بتایا جاتا ہے۔۔ پپو کا مزید کہنا ہے کہ سوشل میڈیا شعبے کا اتنا برا حال ہے کہ یہاں تین لابیاں کام کررہی ہیں۔۔ تیسری لابی میں جو لوگ ہیں بدقسمتی سے انکا اردو صحافت سے کوئی واسطہ نہیں۔۔ پپو کے مطابق سوشل میڈیا کے شعبے کا اتنا برا حال ہے کہ یہاں اگر جیونیوز کی ویب سائیٹ سے پہلے کوئی نیوز ادارے سے وفادار کوئی ورکر ڈال بھی دیتا ہے تو افسران کے منہ بن جاتے ہیں اور اس ورکر کو ذلیل کیا جاتا ہے کہ جب یہ نیوز جیوکی ویب سائیٹ پر نہیں تو تم کیا جیو والوں سے زیادہ کام جانتے ہو۔۔ پپو کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا کے پرانے انچارج کے جاتے ہی کارکنان میں بددلی پھیلی ہوئی ہے اور کئی کارکنان ابھی تک اپنے مستقل ہونے کے منتظر ہیں

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں