کے پی میں ایک اور صحافی قتل۔۔۔

چارسدہ میں آج صبح چار افراد کو جرگہ کے دوران گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا تھا جن میں دو سال کا بچہ بھی شامل تھا تاہم اب ان کی شناخت ہو گئی ہے جو چارسدہ پریس کلب کے جنرل سیکریٹری اور سینئر صحافی تھے ۔ تفصیلات کے شیرپاؤ کے علاقے تلہ شاہ میں گھریلو تنازع کو حل کرنے کیلئے جرگے کا انعقاد کیا گیا تھا اس دورا ن ملزم آصف جمال نے فائرنگ کر دی جس کے باعث صحافی احسان شیرپاﺅ اور بچے سمیت چار افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ۔جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں کو ڈسٹرک ہیڈ کواٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ مبینہ قاتل کے حوالے سے یہ اطلاعات بھی موصول ہو رہی ہیں کہ اس نے حال ہی میں اپنی اہلیہ کو بھی گولیاں مار کر قتل کر دیا تھا ۔ پولیس کا کہناہے کہ مقدمہ ددرج کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا  ۔ احسان شیرپاؤ چارسدہ پریس کلب کے جنرل سیکریٹری بھی ہیں ۔ چارسدہ میں صحافی برادری نے قاتلوں کی جلد گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں