Anchor person arrested in Karachi released on bail

کراچی میں اینکر پرسن گرفتار،ضمانت پر رہا

اینکر پرسن وقار ذکا کو کراچی کے علاقے کلفٹن کی پولیس نے گاڑی میں شیشہ (حقہ) رکھنے پر گرفتار کرلیا ۔اینکر پرسن نے ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے یہ وضاحت کی ہے کہ یہ خبریں غلط ہیں ۔وقار ذکا اپنے دوستوں کے ساتھ گاڑی میں جارہے تھے ، تبھی کلفٹن پولیس نے انہیں روک کر گاڑی کی تلاشی لی۔ جس کے دوران شیشہ برآمد ہوا جس پر وقار ذکا کو حراست میں لے لیا گیا اور پرچہ کاٹ دیا گیا۔ وقار ذکا نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ انہیں شیشہ رکھنے پر حراست میں لیا گیا تھا۔ ’ پولیس والے مجھے تھانے لے گئے، انہوں نے وہاں مجھے اچھے طریقے سے بٹھا کر چائے پانی پوچھا اور کہا کہ شیشہ رکھنے کے جرم میں آپ کے خلاف ایف آئی آر درج کرنا پڑے گی ۔ میں نے وجہ پوچھی تو پولیس والوں نے بتایا کہ شیشہ کے حوالے سے سختی زیادہ ہے۔۔دریں اثنا  شیشہ پینے کے جرم میں گرفتار معروف پروگرام ہوسٹ وقار ذکاء کو پولیس نے عدالت میں پیش کردیا۔۔جہاں جوڈیشیل مجسٹریٹ نے ملزم کی ضمانت دس ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کرلی اور کیس کی سماعت تین دسمبر تک ملتوی کردی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں