ٹی وی انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ نوال پرویز ملک نے زندگی کے نئے سفر کا آغاز کردیا۔نوال پرویزملک نےسوشل میڈیا پرنکاح کی سادہ اورپروقارتقریب کی تصاویرشیئرکرکےمداحوں کوخوشخبری سنائی،تقریب میں انکےشریک حیات رضا بھی موجود تھے،جنہوں نےآف وائٹ کُرتے کے ساتھ کڑھائی والی ویسٹ کوٹ پہن رکھی تھی۔اداکارہ نے نکاح کے موقع پرسلوراورہلکے سنہری رنگ کا بھاری کڑھائی والا عروسی لباس زیب تن کیا۔ نکاح کی تقریب میں خاندان کے قریبی افراد اور دوستوں نے شرکت کی۔نوال پرویزملک کی جانب سےتصاویر شیئرکیےجانے کے بعد مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے انہیں زندگی کے نئے سفر کے آغاز پر مبارکباد اور نیک تمناؤں کے پیغامات دیے جارہے ہیں۔
9
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل