whatsapp par message jarha hai tasveer nahi samjhlen monitoring jaari hai

اب اسکرین شاٹ نہیں لے سکیں گے۔۔

واٹس ایپ نے صارفین کو میسجز کے اسکرین شاٹس لینے سے روکنے کے لیے نیا فیچر متعارف کروانے کا اشارہ دے دیا ہے۔دنیا کی مقبول ترین میسجنگ ایپ واٹس ایپ آئے روز اپنے صارفین کی سہولت کیلئے نت نئے فیچر متعارف کرواتی رہتی ہے، اب واٹس ایپ نے صارفین کے مطالبہ پر ایک اور نیا فیچر متعارف کروانے کا اعلان کیا ہے، جس کے بعد صارفین ایک بار دیکھے جانے والے میسجز کے اسکرین شارٹ نہیں لے سکیں گے۔واٹس ایپ صارفین جب کوئی تصویر یا ویڈیو کسی کو بھیجتے ہیں تو موبائل ایپ ان کو یہ آپشن دیتی ہے کہ اگر وہ چاہیں تو وہ پیغام موصول کرنے والے کو تصویر یا ویڈیو کو ایک سے زائد بار دیکھنے سے روک سکتے ہیں، لیکن ’ویو ونس‘ میسجز کا اسکرین شاٹ لیا جاسکتا ہے۔اب صارفین کو ان میسجز کا اسکرین شارٹ روکنے کیلئے واٹس ایپ نے نئے فیچر پر کام شروع کردیا ہے، جسے جلد ہی متعارف کروایا جائے گا۔رپورٹ کے مطابق اس کے علاوہ واٹس ایپ ایک اور فیچر بھی متعارف کروانے کا ارادہ بھی رکھتا ہے جس سے صارفین کوئی بھی چیٹ گروپ دیگر لوگوں پتہ لگے بغیر چھوڑ پائیں گے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ نئے فیچرز پہلے مرحلے رواں ماہ برطانیہ میں متعارف کروائے جائیں گے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں