whatsapp par message jarha hai tasveer nahi samjhlen monitoring jaari hai

آپ کے میسیج کا اسکرین شاٹ کوئی نہیں لے سکے گا۔۔

انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ کی جانب سے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے بیٹا چینل پر نیا پرائیویسی فیچر متعارف کرایا جارہا ہے۔ یہ فیچر ان تین فیچرز میں سے ایک ہے جن کے متعلق مارک زکربرگ نے اگست میں اعلان کیا تھا۔واٹس ایپ بِیٹا انفو کے مطابق یہ فیچربیٹا چینل پر اینڈرائیڈ صارفین کے لیے واٹس ایپ کے 2.22.22.3 ورژن کے ساتھ جاری کیا جائے گا۔یہ فیچرفی الحال کچھ بیٹا ٹیسٹرزکے لیے دستیاب ہے جو صارفین کو ایسی تصویر جو صرف ایک بار کھل سکتی ہو اس کا اسکرین شاٹ اور ایسی ویڈیو جو صرف ایک بار دیکھی جاسکتی ہوکی ریکارڈنگ کرنے سے روکتا ہے۔ پیغام موصول کرنے والا جب بھی  ایسی تصویر کا اسکرین شاٹ لینے کی کوشش کرے گا تو واٹس ایپ کی جانب سے بتایا جائے گا کہ ’آپ سیکیورٹی پالیسی کی وجہ سے  اسکرین شاٹ نہیں لے سکتے‘۔واٹس ایپ بیٹا انفو نے بتایا کہ اگر کوئی سیکیورٹی اقدامات کو عبور کرتے ہوئے اسکرین شاٹ یا اسکرین ریکارڈنگ کر لیتا ہے تو اس کے نتیجے میں ان کے پاس سیاہ اسکرین کے علاوہ کچھ نہیں آتا۔تاہم، یہ فیچر پیغام بھیجنے والے کو اسکرین شاٹ یا اسکرین ریکارڈنگ کی کوشش کے متعلق آگاہ نہیں کرتا۔ ساتھ ہی یہ فیچر صارف کو کسی دوسری ڈیوائس سے تصویر لینے یا ویڈیو بنانے سے بھی نہیں روکتا۔فی الحال یہ فیچر بیٹا ٹیسٹرز کے لیے دستیاب ہے لیکن اس کے عمومی اجراء کے متعلق کوئی حتمی معلومات نہیں ہے۔ امید ہے یہ فیچرآئندہ ہفتوں میں متعارف کرا دیا جائےگا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں