psl ke nasharyaati huqooq A sports ne khaareedliye

اے اسپورٹس کے صدر کورونا وائرس کا شکار۔۔

پاکستان کے پہلے ایچ ڈی اسپورٹس چینل “اے اسپورٹس” کے صدر، پی ایس ایل فرنچائز کراچی کنگز کے صدر اور لیجنڈری کرکٹر وسیم اکرم بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کورونا رپورٹ مثبت آنے پر وسیم اکرم نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پشاور زلمی کے 2 کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کی تھی۔پی سی بی اعلامیے کے مطابق پشاور زلمی کے کامران اکمل اور ارشد اقبال کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔فرنچائز پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض اور حیدر علی بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔یاد رہے کہ پی ایس ایل سیون کا آغاز 27 جنوری سے ہوگا جو 27 فروری تک جاری رہے گا۔ایونٹ کے میچز کراچی اور لاہور میں ہوں گے، کراچی میں 15 جبکہ لاہور میں 19 میچز کھیلے جائیں گے۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں