سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اور بڑے کانٹینٹ کریئٹرز کی رجسٹریشن لازمی قرار۔۔۔۔ 13

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اور بڑے کانٹینٹ کریئٹرز کی رجسٹریشن لازمی قرار۔۔۔۔

وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اور بڑے کانٹینٹ کری ایٹرز کی رجسٹریشن لازمی قرار دیدی۔ایک بیان میں محسن نقوی نے کہا کہ تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز، او ٹی ٹی سروسز اور بڑے کانٹینٹ کری ایٹرز کی رجسٹریشن لازمی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ رجسٹریشن کا مقصد آواز دبانا نہیں بلکہ جواب دہی یقینی بنانا ہے،ہر پلیٹ فارم کو پاکستان میں بااختیار نمائندہ نامزد کرنا ہوگا۔وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ این سی سی آئی اے کی شکایات پاک آئی ڈی ایپ پر منتقل کی جا رہی ہیں، جہاں شہری اپنی شکایات کی پیشرفت بھی دیکھ سکیں گے۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی،نفرت انگیز تقاریر سمیت ہماری 4 ریڈلائنز ہیں، سوشل میڈیاپر غلط معلومات پھیلاناخطرناک ہے، غلط معلومات سےعوام میں انتشارپھیلتاہے، ڈیجیٹل میڈیاپر ذمہ داری سےکام لینا ہوگا، سوشل میڈیاپرڈیجیٹل جرائم کےخاتمےکیلئےمحدود وسائل سےکام کر رہے ہیں، سوشل میڈیا پروٹیکشن ریگولیٹری اتھارٹی کا قیام عمل میں آیا ہے، غلط معلومات اور ڈیپ فیکس سے نمٹنا ضروری ہے، سوشل میڈیا پلیٹ فورمز کو جوابدہ بنانا ہوگا اورسوشل میڈیا پر جھوٹے بیانیے کا فروغ روکنا ہوگا، ڈیجیٹل ماحول کو محفوظ بنانا ہماری ذمہ داری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں