اداکارہ مومنہ اقبال کی بہن رمشا اقبال نے آسٹریلیا کی یونیورسٹی سے گریجویشن مکمل کر لی، جس پر اداکارہ نے خوشی اور فخر کا اظہار کیا ہے۔اداکارہ مومنہ اقبال نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک جذباتی پیغام شیئر کیا۔ انہوں نے اپنے پیغام میں مرحوم والد کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ یہ وہ دن تھا جس کا ان کے والد کو سب سے زیادہ انتظار تھا، یہ ان کا خواب اور یقین تھا، تاہم وہ اس خوشی کے دن کو دیکھنے کے لیے دنیا میں موجود نہیں ہیں۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ اگرچہ والد آج جسمانی طور پر ان کے ساتھ نہیں ہیں، لیکن انہیں یقین ہے کہ وہ ہر لمحہ ان کے ساتھ ہیں اور اس خوشی میں شریک ہیں۔مومنہ اقبال نے اپنی بہن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اس نے اپنی محنت سے یہ کامیابی حاصل کی ہے۔ تعلیمی سفر کے دوران اسکالرشپس برقرار رکھنا، متعدد ڈگریاں مکمل کرنا اور مسلسل میڈلز و ٹرافیاں جیتنا معمولی بات نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ بچپن سے لے کر آج تک رمشا نے ہمیشہ اپنے خاندان کو فخر محسوس کرنے کا موقع دیا ہے۔ مومنہ نے بہن کو اپنی ملکہ قرار دیتے ہوئے اس کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ اسے زندگی کے ہر قدم پر مزید کامیابیاں عطا فرمائے۔اداکارہ نے جذباتی انداز میں کہا کہ وہ ہمیشہ اپنی بہن کے ساتھ کھڑی رہیں گی اور ان کے والد سمیت پورا خاندان اس کی کامیابی پر فخر کرتا ہے۔
75
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل