512

کراچی کا ایک اورچینل بند، تمام ملازمین فارغ۔۔۔۔۔

پپو نے انکشاف کیا ہے کہ کراچی کے ایک چینل بائے پاس کو بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے اور وہاں تمام ملازمین کو بتادیا گیا ہے کہ تیس نومبر ان کا جاب پر آخری دن ہوگا۔۔ پپو کے مطابق ہیلتھ ٹی وی کا نام بدل کر بائے پاس ٹی وی رکھا گیا جس کا دفتر ابتک نیوز کےقریب کورنگی کازوے پہ واقع تھا، نئے مالکان نے اسے چلانے سے ہاتھ کھڑے کردیئے جس کے بعد چینل کے اصل مالک نے دفتر خالی کرنے کا کہہ دیا، جس پر عمل کرتے ہوئے چینل چلانے والے مالکان نے اپنے تمام کم و بیش پچیس سے تیس ملازمین کو بتادیا کہ اب وہ چینل نہیں چلائیں گے اور تیس نومبر کو ان سب کی جاب ختم ہوجائے گی۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں