کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن لاہور کے انتخابات، نومنتخب عہدیداران کو صحافی تنظیموں کی مبارکباد۔۔۔ 21

کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن لاہور کے انتخابات، نومنتخب عہدیداران کو صحافی تنظیموں کی مبارکباد۔۔۔

پنجاب یونین آف جرنلسٹس نے کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن لاہور کے الیکشن میں کانٹے کے مقابلے میں برابر ووٹ لے کر منتخب ہونے والے دونوں صدارتی امیدواروں احمد فراز اور آصف چودھری کو دلی مبارک باد دی ہے جبکہ سیکرٹری نعمان شیخ ،سینئر نائب صدر حماد اسلم ، نائب صدر احمر کھوکھر ، جوائنٹ سیکرٹری جابر وقاص ، خزانچی عمر یعقوب اور ممبران گورننگ باڈی علی مرزا ،قیصر افتخار ، شاہزیب بھٹی ، عامر علی رانا اور جواد شاہ کو مبارک باد دی ہے ۔ پی یوجے کی قیادت نے اپنے مبارک باد کے پیغام میں اس امید کا اظہار کیا ہے کہ نو منتخب باڈی صحافیوں کے مسائل اور پولیس ڈیپارٹمنٹ سے متعلق عوامی ایشوز کو حل کرنے کے لئے اپنا موثر کردار ادا کرئے گی۔ پی یوجے کے صدر نعیم حنیف ،جنرل سیکرٹری قمرالزمان بھٹی ، سینئر نائب صدر خرم پاشا، نائب صدر شیر علی خالطی ،جوائنٹ سیکرٹری خالد رشید ،خزانچی جواد حسن گل اور ایگزیکٹو کونسل نے کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن لاہور کے بھرپور الیکشن کے انعقاد پر لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری اور پریس کلب کی گورننگ باڈی کی کاوش کو سراہا۔ پی یوجے کے صدر نعیم حنیف ،جنرل سیکرٹری قمرالزمان بھٹی نے اپنے مبارک باد کے پیغام میں کہا کہ لاہور کی صحافتی دنیا میں پیشہ وارانہ اعتبار سے کرائم رپورٹرز کی اہمیت دو چند ہے ۔ایسے وقت میں جب صحافی مختلف تنظیموں میں تقسیم در تقسیم ہو کر کمزور ہو رہے ہیں ضرورت اس بات کی صحافی تنظمیوں میں اتفاق و یک جہتی ہو ۔اس تناظر میں کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن لاہور کا الیکشن کے ذریعے اپنی نئی قیادت منتخب کرنا حوصلہ افزا ہے۔ پی یوجے ایگزیکٹو کونسل نے الیکشن کے چیئرمین میاں عابد اور ممبران کو بھی بھرپور الیکشن کروانے اور پریس کلب کے مینجر سلمان احمد ، اسٹنٹ ممبر رانا عابد اور سٹاف کا بھی شکریہ ادا کیا ہے
پاکستان ایوی ایشن رپورٹرز ایسوسی ایشن نے کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کے انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والی کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کی نومنتخب قیادت کو مبارکباد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ نئی قیادت صحافی برادری کے اتحاد، پیشہ ورانہ حقوق کے تحفظ اور صحافتی اقدار کے فروغ کے لیے مؤثر کردار ادا کرے گی۔پاکستان ایوی ایشن رپورٹرز ایسوسی ایشن کے سرپرستِ اعلیٰ عدنان ملک، صدر طالب فریدی، سینئر نائب صدر امریز خان، نائب صدر ذوالقرنین طاہر، جنرل سیکرٹری واصف محمود اور ایگزیکٹو کونسل کے تمام ارکان نے اپنے تہنیتی پیغام میں کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کے سرپرستِ اعلیٰ ارشد انصاری صاحب، نومنتخب صدور احمد فراز اور آصف چوہدری، سینئر نائب صدر حماد اسلم، نائب صدر احمد کھوکھر، جنرل سیکرٹری نعمان شیخ، خزانچی عمر یعقوب، جوائنٹ سیکرٹری حافظ جابر وقاص جبکہ گورننگ باڈی کے نومنتخب ارکان علی مرزا، جواد شاہ، رانا عامر، شاہ زیب شہزاد بھٹی اور قیصر افتخار کو کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔
پاکستان ایوی ایشن رپورٹرز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے کہا کہ صحافتی تنظیموں میں شفاف اور بھرپور انتخابی سرگرمیاں جمہوری روایات کے استحکام، ادارہ جاتی مضبوطی اور قیادت کے احتساب کے لیے بنیادی اہمیت رکھتی ہیں۔ انتخابی عمل میں ارکان کی فعال شرکت نہ صرف تنظیمی جمہوریت کی عکاسی کرتی ہے بلکہ صحافی برادری کے اجتماعی اعتماد اور اتحاد کو بھی مضبوط بناتی ہے۔پاکستان ایوی ایشن رپورٹرز ایسوسی ایشن نے کامیاب انتخابی عمل کے انعقاد پر لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری صاحب، سیکرٹری افضال طالب صاحب اور گورننگ باڈی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کے الیکشن کمیشن کے چیئرمین میاں عابد صاحب اور ان کے دیگر ساتھی اراکین کی خدمات کو بھی قابلِ ستائش قرار دیا گیا۔بیان میں مزید کہا گیا کہ صحافیوں کی نمائندہ تنظیموں کے درمیان باہمی رابطے، تعاون اور ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہیں۔ پاکستان ایوی ایشن رپورٹرز ایسوسی ایشن کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کی نومنتخب قیادت کے ساتھ مکمل تعاون اور مثبت روابط کے فروغ کے لیے پرعزم ہے اور امید کرتی ہے کہ دونوں تنظیمیں صحافیوں کے مشترکہ مسائل کے حل اور صحافتی برادری کی فلاح و بہبود کے لیے مل کر اپنا کردار ادا کریں گی۔
پنجاب اسمبلی پارلیمانی رپورٹرز پریس گیلری کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کی نو منتخب قیادت کو انکی کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کرتی ہے۔ پارلیمانی رپورٹرز پریس گیلری کے عہدے داروں بشمول صدر خواجہ نصیر، جنرل سیکرٹری سید عباس نقوی، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری سید فرزند علی اور اسسٹنٹ جنرل سیکرٹری واصف محمود نے اپنے پیغام میں دونوں نو منتخب صدور احمد فراز اور آصف چوہدری، سنئیر نائب صدر حماد اسلم، نائب صدر احمد کھوکھر، جنرل سیکرٹری نعمان شیخ، خزانچی عمر یعقوب،جوائینٹ سیکرٹری حافظ جابر وقاص جبکہ گورننگ باڈی کے ارکان علی مرزا، جواد شاہ، رانا عامر، شاہ زیب شہزاد بھٹی اور قیصر افتخار کی کامیابی پر مبارکباد دی۔ بھرپور انتخابی عمل جمہوریت کی مضبوطی اور کامیابی کیلئے ضروری ہے ۔پریس گیلری کمیٹی کامیاب الیکشن کے انعقاد پر لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری اور لاہور پریس کلب کی گورننگ باڈی کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ پریس گیلری کرائم رپورٹرز الیکشن کمیشن کے چیرمین میاں عابد اور دیگر ممبران کو بھی خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ پریس گیلری کمیٹی سمجھتی ہے کہ نومنتخب قیادت صحافیوں اور بالخصوص کرائم رپورٹرز کے مسائل کے حل سابقہ عہدے داروں کی طرح اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔ پریس گیلری اس موقع پر کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلاتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں