سینئر صحافی ذوالفقار ببر کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ۔۔۔ 10

سینئر صحافی ذوالفقار ببر کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ۔۔۔

کراچی یونین آف جرنلسٹس(کے یو جے) کے صدر اعجاز احمد اور جنرل سیکریٹری لبنیٰ جرار نقوی نے کے یو جے کے رکن سینئر صحافی ذوالفقار علی ببر کو دھمکی آمیز فون کالز موصول ہونے کی شدید مذمت کی ہے۔ کے یو جے کے راہنمائوں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ کسی صحافی کو دھمکانا اور ہراساں کرنا آزادی اظہار رائےکو دبانے کی مذکوم کو شش کے مترادف ہے۔ انہوں نے سندھ حکومت، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور دیگر متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ ذوالفقار علی ببر اور ان کے اہل خانہ کو تحفظ فراہم کریں اور انہیں دھمکیاں دینے میں ملوث افراد کو گرفتار کرکے قانون کے مطابق سزا دلوائیں۔ دریں اثناء کے یو جے کے صدر اور جنرل سیکریٹری نے کے یو جے(دستور) کی رکن فہمیدہ یوسفی کو ہراساں کرنے اور ان کے خلاف نازیبا سوشل میڈیا مہم چلائے جانے کی بھی شدید مذمت کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے اس کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں