پریس کلب اراکین کا دورہ میڈیا ٹاؤن۔۔۔ 53

پریس کلب اراکین کا دورہ میڈیا ٹاؤن۔۔۔

کراچی پریس کلب (کے پی سی) کے صدر فاضل جمیلی کی ہدایت پر سابق صدر کراچی پریس کلب سعید سربازی نے لیاری ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) کے حکام، جن میں آغا فہیم اور ایم پی اے کے فوکل پرسن نصیر بلوچ، شامل تھے، کے ہمراہ میڈیا ٹاؤن کے بلاک 2 کا دورہ کیا۔اس موقع پر فدا عباسی، نور محمد کلہوڑو اور ابوبکر بلوچ بھی موجود تھے۔دورے کے دوران میڈیا ٹاؤن میں بنیادی سہولیات کی بہتری اور ترقیاتی کاموں کو تیز کرنے کے حوالے سے مختلف تجاویز اور اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ان تجاویز اور سفارشات کو مزید غور و خوض اور ضروری کارروائی کے لیے کراچی پریس کلب کی گورننگ باڈی میں پیش کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں