صحافی قتل کیس، گرفتار ملزم کی ضمانت منظور۔۔۔ 13

صحافی قتل کیس، گرفتار ملزم کی ضمانت منظور۔۔۔

سپریم کورٹ آف پاکستان نے سندھ کے ضلع گھوٹکی کے علاقہ میرپورماتھیلو میں قتل ہونے والے مقامی صحافی نصراللہ گڈانی کے کیس میں گرفتارملزم اصغر علی لُنڈ کی ضمانت بعد ازگرفتاری 2لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کرلی۔ جسٹس ملک شہزاد احمد خان کی سربراہی میں جسٹس شکیل احمد پر مشتمل 2رکنی بینچ نے اصغر علی لُنڈ کی درخواست ضمانت بعد ازگرفتاری پرسماعت کی۔ درخواست گزار کی جانب سے عامر محبوب قریشی بطور وکیل پیش ہوئے جبکہ سندھ حکومت کی جانب سے ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل سندھ سلیم اختربرڑو پیش ہوئے۔ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل سندھ نے ضمانت کی مخالفت کی۔ نصراللہ گڈانی کو گھوٹکی کے علاقہ میرپورماتھیلومیں 21مئی2024کو نشانہ بنایاگیااوروہ 24مئی کو کراچی میں انتقال کرگئے۔واقعہ کامقدمہ انسداددہشت گردی اوردیگر دفعات کے تحت 28مئی 2024کو میرپورماتھیلو پولیس اسٹیشن میں درج کیاگیاتھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں